ہومپاکستانخیبر پختونخوا میں یو ایس ایڈ کا صحت اور تعلیم کے شعبے میں قابل ستائش تعاون

خیبر پختونخوا میں یو ایس ایڈ کا صحت اور تعلیم کے شعبے میں قابل ستائش تعاون

پشاور(نیوزڈیسک)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی صوبہ خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت دار ہے-
اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کے تمام شعبوں کو فروغ دینا، گورننس کو وسعت دینا، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، اور معاشی مواقع میں اضافہ کرنا شامل ہے-
پشاور میں موجود برنس اینڈ ٹراما سینٹر اوریو ایس- پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان انرجی (یوای ٹی پشاور) اس تعاون اور شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہیں-برنس اینڈ ٹراما سینٹر 2019 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو قابل تعریف خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ۔ اس منصوبے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داروں کے طور پر، امریکی حکومت نےیو ایس ایڈ کی گرانٹ کے ذریعے، سازوسامان کی خریداری اور مرکز کو مکمل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ ماضی میں، جلنے والوں کو علاج کے لیے پاکستان کے دوسرے حصوں میں طویل سفر کرنا پڑتا تھا۔
usaid

برنز اینڈ ٹراما سینٹر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جلنے والے متاثرین کو گھر کے قریب اعلیٰ معیار کی خدمات حاصل ہوں گی۔ جلنے والے متاثرین کے علاوہ، یہ مرکزٹراما کا علاج اور پلاسٹک سرجری کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ سنٹر 120 بستروں پر مشتمل ہے جس میں سالانہ 10ہزارمریضوں کا علاج ہوتا ہے۔ پشاور میں ہی امریکہ نے پاکستان کے توانائی، پانی، زراعت اور غذائی تحفظ کے چیلنجوں کے لیے جدید اور عملی حل تلاش کرنے کے لیے یو ایس-پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز میں 127 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)، پشاور نے توانائی کی تحقیق کے لیے مرکز بنانے کے لیے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کے متعدد اہداف ہیں جن میں نصاب کی ترقی، تحقیق، نئی لیبارٹریوں کا قیام، اور تبادلہ پروگرام شامل ہیں۔ اس مرکز کا مقصد انجینئرنگ کے پیشے میں نوجوانوں کی کامیابی کے لیے نئے معیارات قائم کرنا ہے۔ سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان انرجی UET-پشاور مختلف شعبوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی پیشکش کر رہا ہے۔ اب تک، 250 سے زیادہ انرجی انجینئرز اور مینیجرز USPCAS-E سے کامیابی کے ساتھ گریجویشن کر چکے ہیں، جو مقامی توانائی کے چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں بہترین سمجھ رکھتے ہیں۔
چیف منسٹر کے پی نے USPCAS-E کو KP کے توانائی سے متعلق تمام مسائل کے لیے ایک تھنک ٹینک اور فوکل ادارہ قرار دیا۔رواں سال امریکہ اور پاکستان کے درمیان شاندار شراکت داری کے 75 سال پورے ہونے کا سنگ میل حاصل ہوا ہے- اس حوالے سے امریکی حکومت اور یو ایس ایڈ کا برسوں سے کیا جانے والا تعاون قابل تحسین ہے۔حال ہی میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ایشلیمین اور امریکی قونصل جنرل رچرڈ ایچ ریلی کے ساتھ یو ای ٹی پشاور میں یو ایس-پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان انرجی اور برنس اینڈ ٹراما سینٹر حیات آباد پشاور کا دورہ بھی کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبرپختونخواہ میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔