ایرانی سرحد سے متصل بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی کے ایک ماہی گیر نے 26 کلو وزنی قیمتی سوا (کروکر) مچھلی کا شکار کر لیا ہے۔
جیونی کے ماہی گیر راشد رحیمی نے جیونی کے سمندر سے رواں ہفتے قیمتی سوا مچھلی کا شکار کرلیا جو کہ چھ لاکھ 76 ہزار روپے میں جیونی کی منڈی میں نیلام ہوگئی ہے۔
رواں ہفتے میں جیونی کا یہ تیسرا خوش قسمت ماہی گیر ہے جس نے قیمتی مچھلی کروکر کا شکار کیا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے کے دوران جیونی سے ماہی گیروں نے دو ایسی کروکر مچھلیاں پکڑیں جو 80 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی تھیں۔
ان مچھلیوں کا وزن 48 کلو اور 26 کلو تھا جسے ناخدا عبدالوحید اور ماہی گیر عبدالحق نے پکڑا تھا۔
ماہی گیر پر قسمت کی دیوی مہربان ،26 کلو وزنی قیمتی مچھلی ہاتھ لگ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
