گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور
وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی کاوشوں کے سبب سکردو ائرپورٹ کی اپ گریڈیشن اور سکردو کو بطور سیاحتی کیپیٹل پروموٹ کرنے کا ثمر ،نجی ایئرلائن ائر بلیو نے سکردو شہر کے لئے ٹیسٹ پرواز مکمل کرلی۔
اگلے ہفتے سے باقائدہ پروازیں متوقع بہتر فضائی سفری سہولیات کے سبب گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے ایک نئے دور آغاز ہوگا۔ واضح رہے عمران خان نے گلگت بلتستان کے سیاحتی شعبے کی بھرپور ترقی کے لئے خصوصی توجہ دی اور شہر سکردو کو
ملک کا سیاحتی کیپیٹل بنانے کے عزم کا برملا اظہار کیا تھا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ سال قلیل وقت میں سکردو ائرپورٹ کو انٹرنیشنل ائرپورٹ بنایا گیا۔گزشتہ سال پہلی بار پی آئی اے نے ملک کے بڑے شہروں سے سکردو کے لئے پروازیں چلائیں۔
گلگت بلتستان کے لئے بڑی خوشخبری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
