اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت کے ماتحت ماڈل کالجز کے ڈیلی ویجز ملازمین وزیراعظم کے اعلان کے باجود کم سے کم تنخواہ سے محروم ،
وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔باوثوق ذرائع کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت ماڈل کالجز کے ڈیلی ملازمین کی تنخواؤں کے حوالے سے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد نا ہوسکا،
ڈیلی ملازمین کم سے کم تنخواہ 20 ہزار وصول کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے مزدور کی تنخواہ کم سے کم 25 ہزار کرنے کا کہا تھا ملازمین نے شہباز شریف سے نوٹس لینے کی استدعا کردی۔
