Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومکھیلون ڈے رینکنگ:امام الحق نے کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی

ون ڈے رینکنگ:امام الحق نے کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرا ون ڈے، امام الحق کی نصف سنچری، ریکارڈ بھی بنا لیا۔ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بلے بازوں کی حکمرانی برقرار ہے۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور امام الحق کی جوڑی نے عالمی رینکنگ کی پہلی دو پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ فاسٹ باولر شاہین آفریدی ایک بار پھر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی او ڈی آئی رینکنگ بہتر سے بہتر ہونے لگی۔ آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں۔قومی بیٹر امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔امام الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے۔ آئی سی سی رینکنگ میں امام الحق آٹھ سو پندرہ ریٹنگ پواِنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔