اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے رشکئی کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم کو خصوصی اقتصادی زون پر بریفنگ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خیبر پختونخواہ کے علاقے رشکئی میں خصوصی اقتصادی زون کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کو خصوصی اقتصادی زون پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم تعمیراتی جگہ کا دورہ اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔بعد ازاں این ٹی ڈی سی اور ایس این جی پی ایل کے ایم ڈیز رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریف کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ کریں گے اور تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم آج رشکئی کا دورہ کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
