Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانحیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ، حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ، حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کے علاقے اسلام آباد چوک میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،نیپرا نے حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حیسکو میں ٹرانسفامر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوے تھے ، اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلمبند کیے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کیے، تحقیقاتی ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا، تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی۔اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا، حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا، اتھارٹی نے حیسکوکوسوگوارخاندانوں کو 35 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کرنے،معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے اوراتھارٹی نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔