ہومپاکستانراول ڈیم چوک انٹر چینج منصوبے پر تعمیراتی کام جاری،سی ڈی اے کی بروقت منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت

راول ڈیم چوک انٹر چینج منصوبے پر تعمیراتی کام جاری،سی ڈی اے کی بروقت منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)انتظامیہ کی ہدایت پر راول ڈیم چوک انٹر چینج منصوبے پر تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق راول ڈیم انٹرچینج منصوبے کے فلائی اوور کی دیواروں کی فلنگ، آر سی سی والز، سلپس کی فلنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام تیزی سے جاری ہے۔ جسکو اگست کے آخر میں مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اسی طرح انڈر پاس اور دیگر لوپس پر تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم پاکستان نے مزکورہ منصوبے کا دورہ کیا تھا اور سی ڈی اے کو ہدایت جاری کی تھی کہ اس منصوبے کو ستمبر 2022 تک مکمل کی جائے تاہم سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس منصوبے کو اگست 2022 کے آخر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
WhatsApp Image 2022 06 11 at 8.51.21 PM 1

WhatsApp Image 2022 06 11 at 8.51.22 PM 1

WhatsApp Image 2022 06 11 at 8.51.22 PM

WhatsApp Image 2022 06 11 at 8.51.23 PM 1

WhatsApp Image 2022 06 11 at 8.51.23 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔