ہومپاکستانوفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا ہے ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکس بوجھ امیروں سے غریبوں کی طرف منتقل کردیا ہے، اشرافیہ سے جائیداد، وسائل اور آمدن کے مطابق ٹیکس لیا جائے گا، کمپنیوں کی 300 ملین یا اس سے زائد سالانہ آمدن پر 2 فیصد ٹیکس ادا کرنے کی تجویز ہے، چھوٹے ریٹیلرز کیلئے 3 سے 10ہزار فکسڈ ٹیکس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال23-2022 کا وفاقی بجٹ منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے، وفاقی بجٹ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بجٹ کا کل حجم 9 ہزار502 ارب روپے ہے، مجموعی بجٹ خسارہ4 ہزار ارب سے زائد ہے، قرض اور سود کی ادائیگی کیلئے3 ہزار 950 ارب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7ہزار 255ارب مقرر کیا گیا ہے، دفاع کیلئے1450ارب رکھے جائیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں15 اور پنشن میں5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔