ہومپاکستانقائد اعظم نے پاکستان بنایا عمران خان پاکستان بچائیں گے، علی نواز اعوان

قائد اعظم نے پاکستان بنایا عمران خان پاکستان بچائیں گے، علی نواز اعوان

ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان غلامی کے لیے نہیں آزادی کے لیے بنایا تھا قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا عمران خان پاکستان کو بچائیں گے

اسلام آباد میں کیڈ منسٹر سے لے کر صدر پاکستان تک بنے لیکن جو ترقیاتی کام تحریک انصاف نے کروائے کسی جماعت یا فرد کے نصیب میں نہیں ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام پھلگراں میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستانی شہریوں پر عذاب بن کر مسلط ہوئی ہے ہم اگر 2 روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھاتے تھے تو شور مچتا تھا بم چلنے کی باتیں ہوتی تھیں آج 60 روپے 2 ہفتوں میں بڑھا دیا گیا اب کوئی بم چلنے کی باتیں نہیں کرتا علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں جو ترقیاتی کام تحریک انصاف کی حکومت نے کروائے وہ کسی اور حکومت کے نصیب میں نہیں ہوئے یہاں سے نیر بخاری چیئرمین سینیٹ اور صدر پاکستان کے عہدے تک پہنچے طارق فضل چوہدری کیڈ منسٹر بنے لیکن اسلام آباد کی تقدیر نہ بدل سکی تحریک انصاف نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے وفاقی نوکریوں میں اسلام آباد کا 50 فیصد کوٹہ منظور کروایا بہارہ کہو میں تاریخ کا پہلا گرانڈ، قبرستان، کیانی پل، بجلی گیس کے کروڑوں روپے کے منصوبے پی ٹی آئی نے مکمل کروائے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ مہران اقبال کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ انشا اللہ وہ علاقے میں پی ٹی آئی کی مضبوطی کا باعث بنیں گے اس موقع پر ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام کے ارکان راجہ شیراز کیانی ، ملک عامر علی ، راجہ طاہر نواز، سابق رکن قومی اسمبلی فرحانہ قمر، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر، مقامی رہنما راجہ لطیف اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔