آئندہ مالی سال 2022-23 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک جاری اور تین نئے منصوبوں کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق دربار صاحب کرتارپورہ زیرو پوائنٹ میں پل کی تعمیر کیلئے 31 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، لاہور میں حج کمپلیکس کے منصوبہ کیلئے 10 کروڑ روپے، اسلام آباد میں قرآن مجید کے شہید اوراق کی ری سائیکلنگ کے پلانٹ کے قیام کیلئے 16 کروڑ 57 لاکھ روپے اور حج کمپلیکس کوئٹہ میں ٹیوب ویل کی تنصیب کیلئے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کا آئندہ سال لاہور میں حج کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
