آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت آبی وسائل کے لیے بجٹ تجاویز سامنے آ گئیں،
جس کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پن بجلی کا ایک بھی نیا منصوبہ شامل نہیں ۔ آبی شعبے کے لیے 180 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔تیرہ پن بجلی منصوبوں کے لیے 92 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رکھنے کے علاوہ آبی شعبے کی بہتری کے لیے پانچ نئی سکیمیں شامل کی گئی ہیں
۔داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لیے 55 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رکھنے اور دیا میر بھاشا ڈیم کے ڈیم کے لیے 18 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔زمین کی خریداری اورآبادکاری کے لیے7 ارب روپے رکھنے، تربیلا پانچ توسعی منصوبے کے لیے 13 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق مہمند ڈیم کے لیے 11 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی تجویز ہے جب کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب روپے رکھے جائیں گے۔
