اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا سے متاثر ہ و شہید ہونے والےخیبر پختونخوا پولیس کی تعداد 878 تک جاپہنچی۔
سب نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق 12 اپریل 2020 سے رواں سال 7 جون تک 24 اہلکار کورونا سےشہید ہوئے ، کورونا سے متاثر 854 پولیس افسران و اہلکار صحت مند ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ کورونا سے 8 پولیس اہلکار شہید ہوئے، مردان میں 5،ملاکنڈ 4، ہزارہ میں بھی 4 اہلکار کورونا سے شہید ہوئے۔

