ہومپاکستانشیریں مزاری کو حراست میں لینے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیشن قائم

شیریں مزاری کو حراست میں لینے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیشن قائم

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو حراست میں لینے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیشن قائم کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔کمیشن میں جسٹس (ر) شکور پراچہ،سابق آئی جی ڈاکٹر نعیم خان، سابق سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ اور سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حکم پر انہیں رہا کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو حراست میں لینے کے معاملے پرخصوصی کمیشن بنانیکا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔