خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ انیس اور بیس کے 3افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ، گریڈ 20کے افسر ذوالفقار علی شاہ کو سیکرٹری صنعت و تجارت سے ہٹا کر سیکرٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے
گریڈ 20کے ثاقب رضا اسلم کو سیکرٹری محکمہ اوقاف و حج سے ہٹا کر سیکرٹری صنعت و تجارت تعینات کر دیا گیا ہے ، گریڈ 19کے افسر محمود اسلم کو ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری محکمہ اوقاف و حج تعینات کر دیا گیا ہے ،گریڈ 20کے افسرو سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن سید حیدر اقبال کو ڈی جی محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ۔

خیبرپختونخوا، گریڈ انیس اور بیس کے 3افسران کے تقرر و تبادلے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
