وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی بجٹ کی تیاری اور مہنگائی پر بھی بات ہو گی ،اجلاس میں لوڈشیڈنگ پر بریفنگ اور اہم فیصلے لیے جائیں گے ،وفاقی کابینہ 3 جون کو ہونے والے ای سی سی فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی ،الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2021 بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
