وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )انتظامیہ کی ہدایت پر راول ڈیم چوک انٹر چینج پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق راول ڈیم چوک منصوبے پر اوور ہیڈ کے ڈیک سلیب رکھنے کا کام جاری ہے جبکہ کنکریٹ ڈالنے کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
راول ڈیم چوک انٹر چینج منصوبے میں فلائی اوور کے تین ڈیک سلیب تھے جن میں سے ایک کو پہلے ہی مکمل کیا جاچکا تھا جبکہ دوسرے کو کل مکمل کیا گیا ہے اسی طرح اگلے دو ہفتے میں آخری ڈیک سلیب بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ اسی طرح منصوبے کی دیواروں پر فلنگ سمیت دیگر کام تیزی سے جاری ہیں جنکو اگست کے آخر میں مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
اسی طرح انڈر پاس اور دیگر لوپس پر تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم پاکستان نے مزکورہ منصوبے کا دورہ کیا تھا اور سی ڈی اے کو ہدایت جاری کی تھی کہ اس منصوبے کو ستمبر 2022 تک مکمل کی جائیتاہم اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس منصوبے کو اگست 2022 کے آخر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر راول ڈیم چوک انٹر چینج پر تعمیراتی کام جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
