ہومپاکستانسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ایم سی آئی کے کروڑوں کے نادہندہ نکلے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ایم سی آئی کے کروڑوں کے نادہندہ نکلے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر اور فضل اینڈ کو ایم سی آئی کے 14 کروڑ سے زائد کے نادہندہ نکلے

۔ڈی ایم اے نے ریکوری اور قبضہ خالی کروانے کے لیے درخواست تھانہ مارگلہ کو دیدی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی ایم اے کی جانب سے فروری 2019 کو ٹھیکہ لیاقت اینڈ کو دو سال کے لیے دیا گیا ، میگا زون کا ٹھیکہ 6 کروڑ 20 لاکھ دیا گیا ہر سال دس فیصد اضافہ ہونا مقصود تھا ، ڈی ایم اے کو بتائے بغیر فروری 2020 کو میگا زون کا قبضہ فضل اینڈ کو کے پاس چلا گیا ، میگا زون کا قبضہ فروری 2020 سے تاحال فضل اینڈ کو اور عدنان قیصر کے پاس ہے ، میگا زون کی ریکوری کی مد میں فضل اینڈ کو اور عدنان قیصر ڈی ایم اے کے 146482000 کے نادہندہ ہیں ، پولیس مقدمہ درج کرکے میگا زون کا قبضہ بھی واہ گزار کروائے ۔

WhatsApp Image 2022 06 04 at 5.08.05 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔