ہومدلچسپمہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،سول ایوی ایشن ملازم کاانوکھا اقدام

مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،سول ایوی ایشن ملازم کاانوکھا اقدام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،اسلام آباد ائیرپورٹ ملازم نے سول ایوی ایشن سے گدھاگاڑی لانے کی اجازت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ملازم نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو باضابطہ درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ اتنی مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سہولت بند کردی،بڑھتی پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا بھی ممکن نہیں،مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب ترجمان سی اے اے نے وضاحت دی ہے کہ تمام ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے،پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دستیاب ہوتی ہے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر میٹرو بس سروس بھی دستیاب ہے،ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ملازم کی درخواست صرف میڈیا اسٹنٹ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔
31

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔