ہومپاکستانپاک بھارت آبی تنازعات، مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ

پاک بھارت آبی تنازعات، مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ

لاہور(سب نیوز) پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ ہو گیا۔

پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے وفد انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں روانہ ہوا۔

وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے۔

انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا کہ آبی تنازعہ پر 2 روزہ مذاکرات(آج)پیر سے نئی دہلی میں ہوں گے جس میں بھارت سے آنے والے دریائوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا اور اب یہ 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہو رہا ہے، اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر انڈیا کے 3 بڑے پراجیکٹ ہیں جن پر پاکستان کو اعتراض ہے، ان میں سے ایک پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور ہیں۔ کیرو پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے گا۔یہ وفد صرف اجلاس کے لیے جا رہا ہے معائنہ کے لیے الگ وزٹ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔