اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون کے گیسٹ ہاؤس میں آتشزدگی سے جھلسنے والا ایک چینی باشندہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز نجی گیسٹ ہاؤس کے کمرہ میں ایئر کنڈیشنر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک لگی۔
جسکے بعد کمرہ میں موجود چینی باشندے ژیانگ نن اور ژونگ بری طرح جھلس گئے۔
چینی باشندوں کو تشویشناک حالت میں پمز اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا،تاہم دوران علاج ایک چینی باشندہ دم توڑ گیا۔
جبکہ دوسرا تاحال تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے،حکام کے مطابق ہلاک چینی شہری کی لاش ورثاء کے سپرد کرنے کے لئے چینی سفارت خانہ کی مدد سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جسکے مکمل ہونے پر لاش ورثاء کے حوالے کرنے کے لئے چین روانہ کر دی جائے گی۔
