ہومپاکستانَْعمران خان نے پاکستان کو گروی رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،مریم نواز

َْعمران خان نے پاکستان کو گروی رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،مریم نواز

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین پر کڑی تقنید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ بہاولپور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی نہیں بلکہ اندورنی خطرہ ہے اور وہ خطرہ انتشار اور فتنے کا ہے جس کا دوسرا نام عمران خان ہے، سوائے مہنگائی کے چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نمبر بدل گیا ہے اس لیے لانگ مارچ ناکام ہونے پر سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، سپریم کورٹ کو ادب سے کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کی سیاست سے دور رہیں، سپریم کورٹ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا، کیا عدالتوں کا یہ کام رہ گیا کہ جہاں عمران خان ناکام ہو وہاں وہ مدد کے لیے آئیں۔نواز شریف نے بھارت کے دھماکوں کے بدلے 6 ایٹمی دھماکے کییانہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کے دھماکوں کے بدلے 6 ایٹمی دھماکے کیے اور یوم تکبیر کا مطلب ہے پاکستان کا کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور پاکستان کی سرحدیں ہمیشہ کے لیے مضبوط ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا تو کس کس ملک نے دھمکی اور لالچ نہیں دی، نواز شریف نے کوئی جھوٹا خط نہیں لہرایا اور نہ ہی کسی سازش کا ڈرامہ نہیں کیا، نواز شریف کی جرات کو سلام کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دم لوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔