Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے،شیخ رشید

وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد2ہزارروپے مہینے کی خیرات معیشت کو تباہی سے نہیں روک سکتی۔ان کا کہنا ہے کہ معیشت تباہ حال اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے۔معیشت بچانے کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے ۔معیشت بچانے کے لیے عدلیہ اور دیگر اداروں کو آگے آنا ہوگا اور فیصلے کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی، یہ نہیں بچ سکتی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے۔لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے۔وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔