مسافروں کی کم تعداد کے باعث کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ترجمان قومی ائیرلائنز کے مطابق مسافروں کی کم تعدادکے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کے368 منسوخ کردی گئی۔ترجمان کا کہنا ہیکہ اسلام آباد سیکراچی کی پروازپی کے 369 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی شام 6 بجے والی اسلام آبادسیکراچی کی پرواز نمبر 124بھی منسوخ ہوگئی ہے۔خیال رہیکہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں حالات کشیدہ ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب کراچی میں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کیکارکنوں اور پولیس کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا ہے جب کہ پتھرا سے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
