سری نگر میں یاسین ملک کی رہائش گاہ کے باہر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ ،یاسین ملک کی بہن کی گھر کی کھڑکی سے قرآن کریم کی تلاو ت ،خواتین کے آزادی اور یاسین ملک کے حق میں فلک شگاف نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی عدالت کشمیری رہنما یاسین ملک پر مقدمے کی سماعت کر رہی ہے،جس پر آج فیصلہ ہوگا،دوسری جانب کشمیر میں یاسین ملک پر مقدمے کے خلاف احتجاج جاری ہے،یاسین ملک کے گھر کے باہر خواتین نے بڑی تعدادمیں جمع ہو کر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر یاسین ملک کی بہن نے اپنے گھر کی کھڑی میں کھڑے ہو کر قران پاک کی تلاوت کی ۔
سری نگر میں یاسین ملک کی رہائش گاہ کے باہر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
