ہومپاکستانپی ٹی آئی ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کیلئے تیار، سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کردیا

پی ٹی آئی ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کیلئے تیار، سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر پی ٹی آئی اور حکومت کو مشاورت کاحکم دیا اور اٹارنی جنرل کو پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کا کہا۔
سپریم کورٹ میں لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ’بابر اعوان صاحب آپ پوچھ کر بتائیں احتجاج کب تک رہے گا؟ یہ نہ ہو جلسے کے بعد فیض آباد یا موٹروے بند کر دی جائے، ایسا پلان دیں کہ مظاہرین پرامن طریقے سے آئیں اور احتجاج کے بعد گھروں کو لوٹ جائیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کچھ عرصہ قبل احتجاج پر جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔‘
اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم بھی ایسا ہی کریں گے، ہمارا نئے الیکشن کا مطالبہ ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، کمیٹی پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ اور الفاظ کے چناؤ کے معاملے کو دیکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔