ہومپاکستانوقت آگیا ہے قوم نظام کی تبدیلی کے لیے نکلے،سراج الحق

وقت آگیا ہے قوم نظام کی تبدیلی کے لیے نکلے،سراج الحق

وھاڑی (محمد اشرف نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وہاڑی آمد،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علی وقاص ہنجرا کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدار سے نکالنے کیلئے سازش کی گئی ہے۔تینوں سیاسی جماعتیں مختلف طریقوں سے اقتدار میں ہونے کے باوجود بدامنی سے دوچار ہیں۔پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی تینوں جماعتیں امریکی غلام ہیں۔بائیس کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا گیاہے ،اب وقت آگیا ہے قوم نظام کی تبدیلی کے لیے نکلے ،اس نظام سے سود کا خاتمہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے پانامہ میں نام آئے ہیںلیکن ہماری جماعت اسلامی اس دھندے سے پاک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔