ہومپاکستانانڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آبی ذخائر کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آبی ذخائر کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آبی ذخائر کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی،ایڈوائزری کے مطابق سکردو سمیت بالائی مقامات پر دریائے سندھ کے اطراف موسم بدستور ٹھنڈا ،درجہ حرارت 27.8 ڈگری سے کم ہوکر دوبارہ 16 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے،موسم کی حدت نہ بڑھنے سے برف پگھلنے اور پانی کی آمد کم رہی ہے،تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر بدستور معمول سے کم سطح پر ہیں،تربیلا اور چشمہ کے آبی ذخائر آئندہ 24 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائیں گے ،منگلا کا آبی ذخیرہ پہلے ہی ڈیڈ لیول تک پہنچ چکا ہیملکی بڑے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں 40 سے 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،گلیشئیرز اور شمالی علاقوں کے دریائوں میں پانی کی آمد میں ریکارڈ کمی برقرار ہے،سندھ کو دریائوں میں اگلے 5 سے 15 روز پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا،ارسا نے ایڈوائزری میں آبی ذخائر میں دستیاب پانی کے بہتر سے بہتر استعمال کی ہد ایت کی ہے ،ارسا کے مطابق توقع ہے کہ جون میں آبی ذخائر کی صورتحال گرمی کی شدت سے بہتر ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔