ہومپاکستانضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا۔حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنیوالی آگ کو کنٹرول کرلیاگیاہے، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچاہے۔ آگ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سیبھجا ئی گئی ہے اورآگ پر قابو پانے میں برادراسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مدد گار ثابت ہوا ۔جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔نقصان کاجائزہ لینے کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔