ہومپاکستانفاشسٹ حکومت سیاسی کاکارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے،علی نواز اعوان

فاشسٹ حکومت سیاسی کاکارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے،علی نواز اعوان

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود فاشسٹ امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے اور پولیس کے ذریعے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کا آزادی مارچ روکنے کے لیے تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر بلا جواز چھاپوں کے سلسلے کی مذمت کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ تحریک محض پی ٹی آئی تک محدود نہیں یہ ایک عوامی انقلاب ہے اور انقلاب کو اس طرح کی گھٹیا حرکتیں نہیں روک سکتیں انہوں نے کہا کہ جب لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہوں گے تو پورا ملک حقیقی آزادی کی آواز بنے گا اور اس عظیم جدوجہد کا حصہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لے لاکھوں لوگوں کے سامنے ناکافی ثابت ہوں گی علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد آزادی مارچ کو فرنٹ سے لیڈ کرے گا اور اس عظیم جدوجہد کے ہراول دستے میں شامل ہو گا انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بند کیے جائیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔