ہومپاکستانمریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کی تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کر دی

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کی تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2014 کی تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ۔سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانا صرف لاقانونیت اور غنڈہ گردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔‎ قوم نہ بھولے، یہ ہیں وہ فسادی اور فتنہ جتھہ جو ملک میں پھر انتشار مچانے آ رہے ہیں۔ قوم کو سیاست میں تشدد کی مزمت کرنا ہو گی ‎۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔