ہومپاکستاندریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے،4کو بچا لیا گیا

دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے،4کو بچا لیا گیا

ہیڈ بلوکی روڈ وزیر پور چوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے

۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب ہیڈ بلوکی روڈ وزیر پور چوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی میں سوار 8 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں نے 4 افراد کو زندہ نکال لیا، تاہم 4 بچوں کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی میں ایک گھر کے افراد سوار تھے، اور جن بچوں کی تلاش جاری ہے ان میں تین بھائی اور ایک بہن شامل ہے، ڈوبنے والے بچوں میں 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ جواد، 6 سالہ آیان اور 5 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔