لاہور(نیوز ڈیسک ) برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے عمران خان کو ابوجہل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خواجہ سعد رفیق صاحب ابو جہل کا خطاب تو آپ کے اپنے قائدین کے لئے موضوع ترین ہے ،جو آپ کی اور اپ کے اپنے پارٹی کے سینئر ساتھیوں کی جائز آئینی اور قانونی بات کو سننے یا تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔انہوں نے پنجاب ڈاکو نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
خواجہ سعد رفیق صاحب ابو جہل کا خطاب تو آپ کے اپنے قائدین کے لئے موضوع ترین ہے
جو آپ کی اور اپ کے اپنے پارٹی کے سینئر ساتھیوں کی جائز آئینی اور قانونی بات کو سننے یا تسلیم کرنے کو تیار نہیں #پنجاب_پر_ڈاکو_راج_نامنظور
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 13, 2022
اپنے ایک اور ٹویٹ میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑے میاں صاحب نے جعلی میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ڈاکٹروں سے جان کو شدید خطرے کی رائے حاصل کی اور ملک فرار ہوئے اور حکومت و عدالت کوبھی دھوکا دیا ،چھوٹے میاں صاحب نے وزیراعلی پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی استعفی کو عدالت سے چھپایا اور غلط فیصلے کروائے
پاکستان کومعاشی تباھی اوراغیارکی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا
عمران مافیاسازش منترہ الاپ کراپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ھوسکتا
PtIکولوٹ مار اقربا پروری ناانصافیوں آئین شکنی نااھلی اورعوام دشمن غیر ملکی معاھدات کاحساب دیناھو گا#ابوجہل_عمران_معاشی_تباھی_کا_مجرم— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 13, 2022
قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو ’’ابوجہل ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکنی اور نااہلی کا حساب تو دینا پڑے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو معاشی تباہی اور اغیار کی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا عمران مافیا سازش منترہ الاپ کر اپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران ابوجہل کو لوٹ مار، اقربا پروری، ناانصافیوں آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگلا لائحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔
