ہومپاکستانایون فیلڈ ریفرنس، پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی کا نیب کی مزید نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ

ایون فیلڈ ریفرنس، پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی کا نیب کی مزید نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ

ایون فیلڈ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو(نیب)پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی نے نیب کی مزید نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امتیاز صدیقی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیس کی پیروی کرنے اورکل اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے نیب کو پیش نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔