ہومپاکستاناسلام آبادایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

اسلام آبادایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے این ایف نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے سامان سے سکیننگ کے دوران ڈیڑھ کلو آئس ہیروئین برآمد کی گئی،جسکے بعد پشاور کے رہائشی ملزم اسماعیل خان کو پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا گیا،ملزم امارات ائرلائن کی پرواز 613کے ذریعے اسلام آباد سے بحرین روانہ ہو رہا تھا،ملزم نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپارکھی تھی،گرفتارملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔