ہومپاکستانچیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے استعفی دیدیا

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے استعفی دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین واپڈامزمل حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹینٹ جنرل (ر )مزل حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،

مزمل حسین نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیا۔ لیفٹینٹ جنرل (ر )مزل حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی اور خاندانی مجبوریوں کی وجہ سے مزید کام نہیں کرسکتا۔

مستعفی چیئرمین واپڈا نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دکھایا۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔ 4 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔