Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستاناوورسیز پاکستانی موجودہ حکومت کیلئے اہم ہیں،وفاقی وزیر ساجد حسین طوری

اوورسیز پاکستانی موجودہ حکومت کیلئے اہم ہیں،وفاقی وزیر ساجد حسین طوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی ساجد حسین طوری نے جمعرات کو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، اور بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا دورہ کیا۔

ساجد حسین طوری نے کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے مواقع کو بڑھانے کے لیے محکمے کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی موجودہ حکومت کے لیے اہم ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وزارت کے تمام مثبت اقدامات کو کامیابی سے نافذ کیا جائے، غیر ترقی یافتہ علاقوں میں مزید پروٹیکٹر دفاتر کھولے جائیں۔

ساجد حسین طوری نے کہا کہ پاکستان کو افرادی قوت کے وسائل سے نوازا گیا ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہر پاکستانی کو پروٹیکٹر دفاتر تک آسانی سے رسائی حاصل ہو، فاٹا کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ علاقے سب سے زیادہ نظر انداز ہوے ہیں، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے نئے وعدے کرنے سے زیادہ عمل درآمد پر یقین رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔