ہومپاکستانجسٹس فائز عیسی ریفرنس :پی ٹی آئی حکومت کے وزراء آمنے سامنے

جسٹس فائز عیسی ریفرنس :پی ٹی آئی حکومت کے وزراء آمنے سامنے

جسٹس فائز عیسی ریفرنس کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کے وزراء آمنے سامنے آ گئے،فواد چوہدری کی جانب سے ساری ذمہ داری سابق وزیر قانون فروغ نسیم پر ڈالے جانے کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی باتیں بکواس ہیں، فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم کو خود کوئی ذمہ داری نہیں لینی چاہیے؟فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی سے متعلق ریفرنس کابینہ کے ذریعے نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کابینہ اجلاس کے وہ منٹس دکھائیں جس میں انہوں نے ریفرنس کی مخالفت کی، کابینہ اجلاس کی کارروائی کے منٹس موجود ہوتے ہیں۔قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ فروغ نسیم پی ٹی آئی حکومت کے وزیر قانون کے طور پر آپ کو ذمے داری لینی چاہیے، حقیقت تو یہ ہے کہ یہ تمام معاملہ آپ نے ہی کھڑا کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے معاملے پر فروغ نسیم نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیافواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے کابینہ میں کہا ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنا حکومت کا کام نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ایشن ریفرنس کرلے، فروغ نسیم، آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔