اسلام آباد(ڈیلی سب نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب عمر چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔
