Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانتحریک انصاف کو ایک اور دھچکا،عظمیٰ کاردار ترین گروپ میں شامل

تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا،عظمیٰ کاردار ترین گروپ میں شامل

تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا، خاتون ایم پی اے ترین گروپ میں شامل ہوگئیں۔
حکومت کے نمبرزمیں سے ایک اور ایم پی اے کی کمی ہوگئی، خاتون ایم پی اے عظمیٰ کاردار ترین گروپ میں شامل ہوگئیں۔
عظمی کاردار نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دُکھی ہوں، عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔
عظمی کاردار نے کہا کہ عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی، مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، جہانگیر ترین کسی بھی پارٹی میں جائیں گے، میں انکے ساتھ رہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔