Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانشہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار

شہباز شریف کا نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار

سابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے سے انکار کردیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے، آئین توڑنے والوں سے بات کیسے ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کا حصہ نہیں بنوں گا، الیکشن کی طرف اصلاحات کے بعد جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت ،عمران خان ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی۔آئین اور قانون کو توڑنے والے ہمیں کیسے خط لکھ سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری نظریں سپریم کورٹ پرہیں۔عدلیہ سے امیدہے وہ آئین کی پاسداری کویقینی بنائیں۔عمران خان نے اپوزیشن کو پیغام پہنچایاتھا کہ ہمیں راستہ دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔