پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر کے ملک کے غداروں کا اقتدار تک راستہ مسدود کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے بے شک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علی نواز اعوان نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں کے خلاف غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکا سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آج حق کی فتح ہوئی ہے اور باطل کو شکست ہوئی ہے الحمدللہ ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان سرخرو ٹھہرے، انہوں نے نہ صرف غداران وطن کو expose کیا بلکہ ان کے ملک پر حکمرانی کے خواب بھی چکنا چور کر دیے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر غیر قانونی ہتھکنڈا استعمال کرکے سسٹم کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی لیکن الحمد للہ ان کی ہر کوشش ناکام ہوگئی، علی نواز اعوان نے کہا کہ انشا اللہ اگلے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پہلے سے بہتر مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنائے گی۔
تحریک عدم اعتماد بیرونی ایجنڈہ،لا نے والوں پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، علی نواز اعوان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
