ہومکھیلبادشاہ ایک ہے جس کا نام بابر اعظم ہے

بادشاہ ایک ہے جس کا نام بابر اعظم ہے

قومی ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے۔

شاداب نے ٹوئٹ میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بولرزکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا جب کہ افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔شاداب نے شائقین کو امید دلائی یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے۔بابر اور امام کی سنچریاں کام کرگئیں، پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا، سیریز برابریاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی تھی۔آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 اوورز میں4 وکٹوں پر حاصل کیا تھا، کپتان بابر اعظم 114 جب کہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔