ہومپاکستانپی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،علیم خان گروپ کا پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،علیم خان گروپ کا پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب حکومت میں بھی بڑا جھٹکا ،علیم خان گروپ نے وزیراعظم عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلی کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ترجمان علیم خان گروپ کا کہنا ہے کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم دہرا نہیں سکتے۔میاں خالد محمود نے کہا کہ پہلے چارسال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا جو ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترین اور چھینہ گروپ نے بھی پنجاب کی بدلتی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔