ہومپاکستانمتحدہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے حوالے سے بڑی خبر

متحدہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے متحدہ اپوزیشن کیساتھ طے پانے والے معاہدے اور وزرا کی استعفوں کی توثیق کردی۔

amin ul haq resigination letter 1موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد ایم کیو ایم رہنما سید امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔امین الحق نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وزرا نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیے ہیں۔یاد رہے کہ رات دیر گئے ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں دونوں جانب سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔