ہومپاکستانجموں کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس، صدر پی پی کشمیر چوہدری یاسین گرفتار

جموں کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس، صدر پی پی کشمیر چوہدری یاسین گرفتار

ایف آئی اے نے جموں کشمیر کوآپریٹیو ہاسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کو گرفتار کرلیا ۔A/Rاسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی جموں کشمیر کوآپریٹیو ہاسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے چوہدری یاسین کی ضمانت خارج کردی جس پر ایف آئی اے نے چوہدری یاسین کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔