وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں شعبہ واٹر سپلائی غیر فعال ٹیوب ویلز نہ صرف فعال بنارہا ہے بلکہ ٹیوب ویلز سے پانی کی ترسیل کی لائنوں کی بھی مرمت کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی ترسیل میں مزید بہتری آسکے۔اس ضمن کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ واٹر سپلائی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ، آئی، ایف، اور جی سیریز کے ٹیوب ویلز سے پا نی کی ترسیل کرنے والی لائنز کو مرمت کرنے کا فیصلہ کیا
جسکے لئے تقریبا دس ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح نیشنل پولیس اکیڈمی، گالف کورس، پونا فقیراں سمیت ماڈل ویلج کے ٹیوب ویلز سے پانی کی ترسیل کرنے والی لائنز کو مرمت کرنے کے لئے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے تقریبا 5 ملین روپے کے بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ اور آئی سیریز میں مختلف ٹیوب ویلز کے برقی آلات کی تبدیلی کے لئے بھی شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے ایک ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گیے ہیں۔مزید برآں سیکٹر ایچ ایٹ ٹو میں ٹیوب ویل کی آٹھ ڈایا اے سی لائن کے لئے 5 ملین جبکہ سیکٹر آئی نائن میں چھ ڈایا کی پائپ لائن کی فکسنگ کے لئے ساڑھے تین ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ سیکٹر آئی ایٹ میں مختلف مقامات پر تین، چار اور چھ انچ ڈایا کو تبدیل کرنے کے لئے پانچ ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیکٹر آئی ٹین ون مین 3 انچ ڈایا اے سی لائن کی تبدیلی کے لئے بھی تقریبا پانچ ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ آئی ٹین ٹو دس انچ ڈایا کے لئے نو ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد کے علاقے مارگلہ ٹان فیز ون، ٹو اور ہمک ٹان میں تین انچ ڈایا کی جے آئی لائن کے لئے بھی چار ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اسی طرح سیکٹر آئی نائن میں بارہ انچ ڈایا پی آر سی سی لائن کی تبدیلی کے لئے بھی ساڑھے آٹھ ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ سیکٹر ایچ ایٹ فور میں چھ انچ ڈایا اے سی لائن کی تبدیلی کے لئے بھی تقریبا چار ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح سیکٹر آئی ایٹ فور اور آئی ایٹ ٹو میں چھی چھ انچ ڈایا کی تبدیلی اور بہتری کے لئے بھی آٹھ ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے شعبہ واٹر سپلائی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے۔
