ہومپاکستانپی ڈی ایم کااسلام آباد میں پڑاؤ اور جلسہ کے حوالے سے اہم اعلان

پی ڈی ایم کااسلام آباد میں پڑاؤ اور جلسہ کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم کے قائدین مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پڑا واور جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران مریم نواز نے خود روسٹرم پر آکر شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی اور کہا آج پاکستان کو شہباز شریف کی ضرورت ہے۔جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان کے ابسلوٹلی ناٹ کے بیان کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے دن رات جھوٹ بولا، یوٹرن لیا، کیا ریاست مدینہ میں ایسا کوئی سوچ سکتا ہے؟ اس لیے عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا اور عوام کو کنگال کر دیا، قوم کے اربوں کھربوں روپے کے وسائل برباد ہوگئے، کیا منہگائی اور غربت بین الااقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی خودداری سیکھنی ہے تو نواز شریف سے سیکھو، جس نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امریکی صدر سے کہا کہ پیسے نہیں اپنی قوم کی خودداری چاہیے لیکن تم خوددار نہیں بلکہ خود غرض ہو، قوم کے اوپر قرض ہو تم۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں محرومیاں راتوں رات ختم نہیں ہوں گی، وقت لگے گا، ہم کمربستہ ہوجائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل، مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جہاد ہے، اس ناجائز حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے اور ناجائز ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے ہی آپ سڑکوں پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین نے ہر شعبہ کے لیے دائرہ کار متعین کیا ہے، اگر ہم آئین کے دائرہ کار میں رہیں تو یہی ملی وحدت کی ضمانت ہے اور ملی وحدت ہی ملک کو داخلی و خارجی مداخلت سے روک سکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔