اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری اور (ق)لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کا رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات آصف زرداری کی طرف سے چوہدری برادران کو پیغام پہنچایا گیا جس کے بعد آصف زرداری اور چوہدری برادران کی جلد ملاقات کا امکان ہے۔(ق)لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے بھی چوہدری برادارن کو ملاقات کا پیغام بجھوایا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری چوہدری برادارن کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔
