وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تقریبا 8 ارب روپے کا رمضان پیکیج کی منظوری دی ہے۔ت
فصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ رمضان پیکیج 2022 کی منظوری دے چکی ہے، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوگا، حکومت پنجاب عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر تقریبا4ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جائے گی، رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خورد و نوش 2021 کے ریٹ پر ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں چکن فی کلو 10 روپے کم اور انڈے فی درجن 5 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوں گے،
پنجاب بھر میں 317 رمضان بازار قائم کئے جارہے ہیں، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپ قائم ہوں گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ زرعی فیئر پرائس شاپس پر معیاری سبزیاں اورپھل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے، رمضان پیکیج کے ذریعے عام آدمی کوحقیقی ریلیف ملے گا، رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لئے صوبائی وزرا کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا، رمضان پیکیج کے تحت حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے۔
